ایس آئی ٹی کے سامنے مرکزی وزیر مملکت کی حاضری
حیدرآباد، 8۔ اگست (ہ س)۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بندی سنجے سنسنی خیز فون ٹیپنگ کیس کے سلسلے میں آج راج بھون روڈ پر واقع دل کشاگیسٹ ہاؤس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔مسٹر بندی سنجے ایس آئی ٹی کے سامنے مبینہ فون ٹیپنگ کے کی
ایس آئی ٹی کے سامنے مرکزی وزیر مملکت کی حاضری


حیدرآباد، 8۔ اگست (ہ س)۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بندی سنجے سنسنی خیز فون ٹیپنگ کیس کے سلسلے میں آج راج بھون روڈ پر واقع دل کشاگیسٹ ہاؤس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔مسٹر بندی سنجے ایس آئی ٹی کے سامنے مبینہ فون ٹیپنگ کے کیس کے سلسلے میں شواہد پیش کرنے والے ہیں۔ اس دوران پوچھ گچھ کے لیے جاتے ہوئے اس نے خیرات آباد ہنومان مندر کا درشن کرکے پوجا کی۔دریں اثناء، بی جے پی کے کارکنان اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد پنڈال کے قریب جمع ہوگئی اور مرکزی وزیر کی حمایت میں جئے مودی اور جئے بی جے پی‘‘ کے نعرے لگائے۔پارٹی کے کارکنان نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فون ٹیپ کرنا شرمناک ہے،معاملہ سی بی آئی کو سونپ دو اورمیاں بیوی کی بات چیت سننے والو،شرم کرودرج تھے۔بی جے پی نے اسے قومی اہمیت کا معاملہ اوررازداری کے حق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس کیس کو مرکزی تفتیشی ایجنسی(سی بی آئی) کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande