سلمان خان کے شو بگ باس 19 کا ٹریلر ریلیز
سلمان خان کا مقبول اور متنازعہ ریئلٹی شو ''بگ باس'' ہمیشہ سے ناظرین کی پسند رہا ہے۔ اب اس کے 19ویں سیزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ اس بار ٹریلر میں ''بگ باس'' کا گھر پارلیمنٹ کی طرز پر نظر آرہ
سلمان خان کے شو بگ باس 19 کا ٹریلر ریلیز


سلمان خان کا مقبول اور متنازعہ ریئلٹی شو 'بگ باس' ہمیشہ سے ناظرین کی پسند رہا ہے۔ اب اس کے 19ویں سیزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ اس بار ٹریلر میں 'بگ باس' کا گھر پارلیمنٹ کی طرز پر نظر آرہا ہے، جہاں مقابلہ کرنے والے پارلیمنٹ کی طرح بیٹھے نظر آرہے ہیں اور سلمان خان لیڈر کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔ اس بار شو میں سیاست کا ایک زوردار تڑکا ہونے جا رہا ہے، جس کو لے کر شائقین کافی پرجوش ہیں۔ سلمان خان ٹریلر میں کہتے نظر آرہے ہیں، یہ ان 18-19 سالوں میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ بگ باس کے گھر میں اس بار ڈرامے کی بجائے جمہوریت ہوگی۔ ہر چھوٹا بڑا فیصلہ اب ہاو¿س میٹس کے ہاتھ میں ہوگا۔ ہاو¿س میٹس، جو آپ کا دل کہے وہ کریں، کیونکہ اس بار بگ ہاو¿س میں ہاو¿س میٹس کی حکومت بنے گی۔ سلمان کے اس نئے انداز اور شو کے منفرد تھیم کو شائقین کافی پسند کر رہے ہیں۔ شائقین اب اس نئے سیاسی تھیم والے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ شو 24 اگست سے جیو سنیما اور کلرز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande