جہاں ناظرین اور پروڈیوسرز کو اجے دیوگن کی فلم 'سن آف سردار-2' سے کافی توقعات وابستہ تھیں، وہیں باکس آفس پر اس کا اب تک کا سفر مایوس کن رہا ہے۔ ریلیز کے 10 دن مکمل ہونے کے باوجود یہ فلم شروع سے ہی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ویک اینڈ پر بھی اس کی کمائی میں کوئی خاص اچھال نہیں آیا۔ اب فلم کی 10ویں دن کی کمائی سامنے آگئی ہے۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق، 'سن آف سردار-2' نے 9ویں دن یعنی ہفتہ کو 4 کروڑ روپے کمائے، جب کہ 10ویں دن یعنی دوسرے اتوار کو اس کا کلیکشن صرف 3.75 کروڑ روپے رہ گیا۔ اس طرح فلم نے 10 دنوں میں مجموعی طور پر 42 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 'سن آف سردار-2' کا بجٹ تقریباً 150 کروڑ روپے ہے۔
'سن آف سردار-2' کو پنجابی سنیما کے مشہور فلمساز وجے کمار اروڑہ نے ڈائریکٹ کیا ہے، جنہوں نے اس فلم سے بالی ووڈ میں بطور ہدایتکار قدم رکھا ہے۔ اس بار اجے دیوگن پہلی بار اداکارہ مرونال ٹھاکر کے ساتھ جوڑی کر رہے ہیں۔ فلم میں نیرو باجوہ، روشن والیا، کبرا سیٹھ، دیپک ڈوبریال، ساحل مہتا، چنکی پانڈے اور روی کشن جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں اداکاری کے علاوہ اجے نے کو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی