ٹائیگر شراف کی فلم باغی 4 کا زبردست ٹیزر جاری
بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شراف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’باغی 4‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کو اے ہرش نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو ’بجرنگی‘ اور ’ویدھا‘ جیسی ہٹ کنڑ فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ ساجد ناڈیاڈوالا اس کے پروڈیوسر ہیں۔ حال ہی میں، میک
Powerful teaser of Tiger Shroffs Baaghi 4 released


بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شراف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’باغی 4‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کو اے ہرش نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو ’بجرنگی‘ اور ’ویدھا‘ جیسی ہٹ کنڑ فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ ساجد ناڈیاڈوالا اس کے پروڈیوسر ہیں۔ حال ہی میں، میکرز نے ’باغی 4‘ کا ایک زبردست ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں ٹائیگر کا خطرناک لُک اور زبردست ایکشن سیکونس نظر آرہے ہیں۔

اس فلم کے ذریعے مس یونیورس 2021 ہرناز سندھو بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ بچپن سے اداکاری کا شوق رکھنے والی ہرناز اب تک دو پنجابی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ فلم میں سونم باجوہ اور سنجے دت بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ سنجے دت ایک خطرناک ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ٹیزر میں ٹائیگر اور سنجے کے درمیان زبردست ٹکر دکھائی دے رہی ہے جب کہ باقی ستارے بھی زبردست ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔

’باغی 4‘آئندہ 5 ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ ’باغی‘ فرنچائزی کی پہلی فلم 2016 میں آئی تھی، جب کہ اس کا دوسر پارٹ 2018 میں اور تیسرا 2020 میں ریلیز ہوا تھا۔ تینوں فلموں نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی ’باغی‘ کی ہدایت کاری شبیر خان نے کی تھی، وہیں’باغی 2‘ اور’باغی 3‘ کو احمد خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande