ریتک روشن کی فلم وار-2 ، 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر اسٹارر ''وار-2'' ریلیز سے صرف چند دن دور ہے۔ 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کو لے کر شائقین میں زبردست کریز ہے، ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے اور اب ریلیز سے صرف تین دن قبل فلم کی تشہیری حکمت عملی سام
ریتک روشن کی فلم وار-2 ، 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


ریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر اسٹارر 'وار-2' ریلیز سے صرف چند دن دور ہے۔ 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کو لے کر شائقین میں زبردست کریز ہے، ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے اور اب ریلیز سے صرف تین دن قبل فلم کی تشہیری حکمت عملی سامنے آ گئی ہے۔

'وار-2' کی ریلیز کو شاندار بنانے کے لیے میکرز نے کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔ انہوں نے ملک بھر کے تھیٹرز کو ضروریات کی فہرست بھیجی ہے۔ سنگل اسکرین تھیٹروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کوئی اور فلم نہیں دکھائیں گے اور صرف 'وار 2' دکھائیں گے۔ یہی اصول دو اور تین اسکرین والے تھیٹرز پر لاگو ہوگا۔ یش راج فلمز (وائی آر ایف) نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 'وار 2' کے کم از کم 12 شوز لازمی طور پر دو اسکرین والے تھیٹروں میں چلائے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق تین اسکرین والے تھیٹروں میں روزانہ 'وار 2' کے کم از کم 18 شوز دکھانا لازمی ہوگا۔ 4، 5 اور 6 اسکرین والے ملٹی پلیکسز کو روزانہ 21، 27 اور 30 شوز چلانے ہوں گے۔ 7 اسکرین والے ملٹی پلیکس میں یہ تعداد 36 ہوگی، جب کہ 8 اسکرین والے ملٹی پلیکس میں 42، 9 اسکرینوں میں 48 اور 10 یا اس سے زیادہ اسکرین والے ملٹی پلیکسز میں روزانہ کم از کم 54 شوز کرنے ہوں گے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن انٹرٹینر میں کیارا اڈوانی بھی نظر آئیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande