متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کے ساتھ 9 واں جہاز غزہ روانہ
دبئی،31اگست(ہ س)۔متحدہ عرب امارات نے غزہ میں بھوک اور قحط زدہ اپنے عرب بھائیوں کے لیے ہفتے کے روز 9 واں جہاز روانہ کر دیا ہے۔ اس جہاز پر خوراک اور امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ عرب امارات اس سے پہلے بھی کئی بار غزہ کے فلسطینیوں کے لیے جہاز روانہ کر چکا
متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کے ساتھ 9 واں جہاز غزہ روانہ


دبئی،31اگست(ہ س)۔متحدہ عرب امارات نے غزہ میں بھوک اور قحط زدہ اپنے عرب بھائیوں کے لیے ہفتے کے روز 9 واں جہاز روانہ کر دیا ہے۔ اس جہاز پر خوراک اور امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ عرب امارات اس سے پہلے بھی کئی بار غزہ کے فلسطینیوں کے لیے جہاز روانہ کر چکا ہے۔ ہفتے کے روز یہ امدادی سامان لے جانے والا بحری جہاز ابو ظہبی کی خلیفہ بندر گاہ سے روانہ کیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے ' ڈبلیو اے ایم ' کے مطابق یہ بحری جہاز مصر کی العاریش بندرگاہ پر جا کر امدادی سامان اتارے گا۔ یاد رہے عرب امارات نے 2020 میں اسرائیلی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا تھا۔ تاہم امدادی سامان مصری بندرگاہ کے راستے ہی بھجوانا ممکن ہے۔خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ اس 9ویں امدادی جہاز پر 7000 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے لادا گیا ہے۔ اس میں 5000 ٹن فوڈ پارسلز ہیں جبکہ 1900 ٹن کمیونٹی کچنز کے لیے فوڈ آئٹمز ہیں اور ایک سو ٹن ادویات اور طبی آلات پر مشتمل سامان ہے۔ اس طبی سامان میں پانچ جدید ترین طبی آلات سے لیس ایمبولینسز بھی شامل ہیں۔امارات نے ساڑھے سات کلو میٹر لمبی ایک پائپ لائن بھی بچھائی ہے تاکہ غزہ کے بے بس جنگ زدہ شہریوں کو مصر کے راستے پانی کی فراہمی ممکن بنا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande