جموں, 31 اگست (ہ س)سونمرگ سے کرگل کی جانب جانے والی ایک گاڑی اتوار کو گمری کے قریب شیطان نالہ موڑ پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری اور سیدھا دریا میں جا کر گری، جس کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ فوج اور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر سب ڈسٹرکٹ اسپتال دراس منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد غیر مقامی تھے اور حادثے کی بنیادی وجہ ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے اس واقعہ پر ایف آئی آر نمبر 58/2025 دفعہ 281 اور 225(اے) بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر