لکھنؤ: غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں وبھوتی کھنڈ تھانہ انچارج اور چوکی انچارج کو معطل کر دیا گیا۔
لکھنؤ، یکم ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی کمشنریٹ پولیس نے وبھوتی کھنڈ پولیس اسٹیشن کے انچارج اور سمٹ بلڈنگ چوکی کے انچارج کو معطل کردیا ہے۔ حسن گنج تھانہ انچارج امر سنگھ کو وبھوتی کھنڈ کا نیا تھانہ انچارج بنایا گیا ہے۔ پولیس کمشنریٹ نے
معطل


لکھنؤ، یکم ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی کمشنریٹ پولیس نے وبھوتی کھنڈ پولیس اسٹیشن کے انچارج اور سمٹ بلڈنگ چوکی کے انچارج کو معطل کردیا ہے۔ حسن گنج تھانہ انچارج امر سنگھ کو وبھوتی کھنڈ کا نیا تھانہ انچارج بنایا گیا ہے۔

پولیس کمشنریٹ نے پیر کو کہا کہ وبھوتی کھنڈ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں 48 گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ دونوں واقعات کی شکایت وبھوتی کھنڈ پولس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے اور پولس تحقیقات کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین نے پولیس پر اپنے فرض سے غفلت برتنے کا الزام لگایا ہے۔

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کمشنر امریندر سنگھ سینگر نے وبھوتی کھنڈ پولیس اسٹیشن کے انچارج سنیل کمار سنگھ اور سمٹ چوکی کے انچارج سوریاسین کمار سنگھ کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ان دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کمشنر نے ماتحتوں کو ہدایت دی ہے کہ جرائم اور امن و امان کے معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande