وارانسی، یکم ستمبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے غازی پور کے ایم پی افضال انصاری نے کہا کہ ہندو مذہب اور اس کی روایات کی رہنمائی کے لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس سے بہتر کوئی تنظیم نہیں ہے۔ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان کی تعریف کی جانی چاہئے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک کی سب سے بڑی ضرورت باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہر مسجد اور درگاہ میں شیولنگ تلاش کرنے سے ملک ضرور کمزور ہوگا۔ ایسا ماحول پیدا نہیں ہونا چاہیے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ مرحوم مختار انصاری کے بڑے بھائی اور ایم پی افضال انصاری نے دوسری بار آر ایس ایس کے بارے میں بیان دیا ہے۔ افضال انصاری کے بیان پر سماج وادی پارٹی کے وارانسی ڈویژن کے لیڈروں اور ریاستی ترجمانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی