تلنگانہ کابینہ نے محمد اظہرالدین کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا
حیدرآباد، 31 اگست (ہ س)۔ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر،تلنگانہ کابینہ نے پروفیسر ایم۔ کودنڈارام اورسابق کرکٹر وایم پی محمد اظہرالدین کوگورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اظہرالدین جوبلی ہلز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں سن
تلنگانہ کابینہ نے محمد اظہرالدین کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا


حیدرآباد، 31 اگست (ہ س)۔ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر،تلنگانہ کابینہ نے پروفیسر ایم۔ کودنڈارام اورسابق کرکٹر وایم پی محمد اظہرالدین کوگورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اظہرالدین جوبلی ہلز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں سنجیدہ دعویدارتھے۔اظہرالدین، عامر علی خان کی جگہ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے 13 اگست کو کودنڈارام اور عامر علی خان دونوں کی نامزدگیوں کو منسوخ کر دیا تھا۔

اظہرالدین نے اگرچہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز سے شکست کھائی تھی،لیکن بی آر ایس کے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کے بعد انہوں نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سابق کرکٹر نے پارٹی کی تائید حاصل کرنے کی امید میں نئی دہلی میں کانگریس رہنماؤں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔کانگریس جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرتی نظر آ رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق پارٹی پسماندہ طبقات سے امیدوار میدان میں اتارنے پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں نوین یادو اور بی رام موہن کے نام زیر غور ہیں۔کانگریس کو کابینہ میں اقلیتی برادری سے کسی وزیر کی عدم موجودگی کے باعث دباؤ کا سامنا ہے اور قیاس کیا جا رہاہے کہ اظہرالدین کی ایم ایل سی نامزدگی اس مسئلہ کو حل کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے۔ پروفیسر کودنڈارام،جنہیں ریونت ریڈی کابینہ نے جنوری 2024 میں گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی نامزدگی کے لیے منظوری دی تھی، اب تیسری بار قسمت آزما رہے ہیں۔ ان کی تقرری کو ماضی میں قانونی رکاوٹوں کا سامنا رہا، لیکن کانگریس حکومت مسلسل ان کی حمایت کرتی آئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande