محکمہ موسمیات نے بہار کے 11 اضلاع میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا
محکمہ موسمیات نے بہار کے 11 اضلاع میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیاپٹنہ، 3 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات پٹنہ نے آج موسلا دھار بارش کا 11 اضلاع میں اورنج الرٹ اور 12 اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ دوسری
محکمہ موسمیات نے بہار کے 11 اضلاع میں شدید بارش کو لیکر اورنج الرٹ جاری کیا


محکمہ موسمیات نے بہار کے 11 اضلاع میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیاپٹنہ، 3 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات پٹنہ نے آج موسلا دھار بارش کا 11 اضلاع میں اورنج الرٹ اور 12 اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ دوسری طرف نیپال میں بارش کی وجہ سے سپول میں کوسی ندی میں طغیانی ہے۔جن اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، ان میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، بکسر، بھوجپور، روہتاس، کیمور، ارول اور اورنگ آباد شامل ہیں۔ سپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ، کٹیہار، مدھے پورہ، سہرسہ، کھگڑیا، بھاگلپور، مونگیر، جموئی اوربانکا میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان تمام اضلاع میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے لوگوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ پانی جمع ہونے اور سیلاب کی صورت میں لوگ اونچی جگہوں پر جائیں۔ اس کے علاوہ بجلی کی کھلی تاروں سے دور رہیں اور آسمانی بجلی گرنے کے دوران کھلے میدانوں سمیت اونچے درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات پٹنہ کے مطابق بہار میں مانسون قدرے کمزور ہوا ہے، لیکن 11 ستمبر سے 18 ستمبر کے درمیان کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس سے شہروں میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیدا ہوگا، لیکن کسانوں کو راحت ضرور ملے گی۔ کیمور، جموئی اور مونگیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ بہار میں اس بار معمول سے تقریباً 29 فیصد کم بارش درج کی گئی ہے، جب کہ کچھ اضلاع میں بارش کی کمی 61 فیصد تک ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande