مراٹھا ریزرویشن عوامی جدوجہد کی کامیابی، حکومت سرٹیفکیٹس کی تقسیم میں رکاوٹ نہ ڈالے: امباداس دانوے
مراٹھا ریزرویشن عوامی جدوجہد کی کامیابی، حکومت سرٹیفکیٹس کی تقسیم میں رکاوٹ نہ ڈالے: امباداس دانوے اورنگ آباد، 3 ستمبر (ہ س)۔ مراٹھا ریزرویشن کے مسئلہ پر اپوزیشن کے سابق لیڈر قانون ساز کونسل امباداس دانوے نے کہا کہ کسی عام انسان کی
Dhanwe Reaction on Maratha Reservation


مراٹھا ریزرویشن عوامی جدوجہد کی کامیابی، حکومت سرٹیفکیٹس کی تقسیم میں رکاوٹ نہ ڈالے: امباداس دانوے

اورنگ آباد، 3 ستمبر (ہ س)۔ مراٹھا ریزرویشن

کے مسئلہ پر اپوزیشن کے سابق لیڈر قانون ساز کونسل امباداس دانوے نے کہا کہ کسی

عام انسان کی طاقت کو کمتر نہ سمجھا جائے کیونکہ ایک فرد بھی پورے نظام کو جھکا

سکتا ہے۔ ممبئی میں حکومت کے وعدے پر عمل کی یقین دہانی کے بعد منوج دادا جارنگے

پاٹل نے اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کر دی، جس پر دانوے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا

کہ یہ مراٹھا برادری کی ایک بڑی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کی اس کامیاب

جدوجہد کا سہرا منوج دادا جارنگے پاٹل کے ساتھ ساتھ ان عام لوگوں کے سر بھی جاتا

ہے جنہوں نے ان کا ساتھ دیا اور مشکل حالات کے باوجود آواز بلند کی۔ دانوے کے

مطابق حکومت کی کوشش تھی کہ معاملے کو طول دیا جائے لیکن عوامی طاقت نے اسے ناکام

بنا دیا۔ اب بس یہی امید ہے کہ حکومت سرٹیفکیٹس کی تقسیم میں کوئی رکاوٹ پیدا کر

کے دھوکہ نہ دے، کیونکہ برادری اسی عمل کی منتظر ہے۔ دانوے نے واضح کیا کہ اس کامیابی

کا مکمل کریڈٹ جارنگے پاٹل اور سماج کو جاتا ہے جنہوں نے استقامت کے ساتھ اپنی

لڑائی جاری رکھی اور حکومت کو فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande