بہار میں 3 لوگوں کو گولی مار کر فرار ہورہے بدمعاشوں کو گاؤں والوں نے یرغمال بنا کر جم کر پیٹا، ایک کی موت
روہتاس،31اگست(ہ س)۔ بہار کے روہتاس میں مجرمانہ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لوٹ، قتل اور عصمت دری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ بے خوف بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ اس واقعے میں دو دیگر اف
بہار میں 3 لوگوں کو گولی مار کر فرار ہورہے بدمعاشوں کو گاؤں والوں نے یرغمال بنا کر جم کر پیٹا، ایک کی موت


روہتاس،31اگست(ہ س)۔ بہار کے روہتاس میں مجرمانہ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لوٹ، قتل اور عصمت دری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ بے خوف بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ اس واقعے میں دو دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واقعہ شیو ساگر علاقہ کا ہے۔

معلومات کے مطابق شیو ساگر تھانہ علاقہ کے چندوا گاؤں میں جوکھن ساہ، کملیش پاسوان اور انیل کھیت سے واپس آرہے تھے۔ اسی دوران ایک بائک پر سوار تین بدمعاش وہاں پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گولی لگنے سے کملیش پاسوان شدید زخمی ہو گئے۔ جوکھن ساہ کو سینے میں گولی لگی جس سے ان کی موت ہوگئی ۔ انیل کے ہاتھ میں بھی گولی چھو کر نکل گئی ۔

فائرنگ کے بعد گاؤں والوں نے دو مجرموں کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔ ہجوم نے دونوں کی جم کر پٹائی کی۔ بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤں والوں کی پٹائی میں دونوں مجرم شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لئےصدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے مجرموں کی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے پرانی دشمنی کا امکان ہے۔ پولیس تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ایس ڈی پی او دلیپ کمار نے کہا کہ مجرموں کی شناخت کر لی گئی ہے اور معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہم سب گاؤں میں پیدل کھیتوں کی طرف جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعے میں تین افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی موت ہو گئی۔

ایس ڈی پی او دلیپ کمار نے کہا کہ پولیس تمام نکات کی جانچ کر رہی ہے۔ ملزمین کو جلد گرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande