اورائی، 31 اگست (ہ س)۔ دو روز قبل اورائی کوتوالی کے علاقے میں ہنگامہ آرائی اور آتش زنی کے سنگین واقعہ کے بعد انتظامیہ نے سخت رویہ اپنایا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار پانڈے نے واضح کیا ہے کہ نہ صرف مرکزی ملزم کے خلاف بلکہ ان سے جڑے پورے نیٹ ورک اور تحفظ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جمعہ کو کالپی بس اسٹینڈ کے قریب دیر رات دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جو جلد ہی ہنگامہ آرائی اور تشدد میں بدل گیا۔ فسادیوں نے کئی گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور آتش زنی کی وارداتیں بھی کیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار پانڈے نے میڈیا کو ایک سرکاری بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی فوری اور مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ مرکزی ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ انہیں تحفظ فراہم کرنے والوں کے نیٹ ورکس کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ انتظامیہ کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتے گی۔ جو بھی اس نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا عمل جاری ہے۔ پورے معاملے کو منظم جرائم کے نقطہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا ملزمان کوکسی کی پشت پناہی حاصل تھی یا نہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی