نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو رام لیلا میدان میں وزیر اعظم کا 'من کی بات' پروگرام سنا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان موجود تھے۔
'من کی بات' سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور کہا کہ 'من کی بات' آج صرف ایک ریڈیو پروگرام نہیں ہے، بلکہ اس نے ملک گیر عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ یہ مکالمہ وزیراعظم اور ملک کے عوام کے درمیان اعتماد، خیالات اور مثبت تبدیلی کا ایک مضبوط پل بن گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'من کی بات' پروگرام میں وزیر اعظم نے ہندوستانی ثقافت، دیسی اشیاء کا استعمال، پرتیبھا سیتو، شمسی توانائی جیسے موضوعات پر بات کی۔ وزیر اعظم نے اپنے پروگرام میں کہا کہ چاہے وہ اٹلی ہو، کینیڈا ہو یا روس، ہندوستانی ثقافت اور رامائن کے تئیں گہرا لگاو¿ جو آج دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جا رہا ہے، ہم سب کو فخر کرنے والا ہے۔
ریکھا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہم وطنوں سے تہوار کے موسم میں دیسی اشیاء خریدنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ گنیش اتسو، دیوالی اور دیگر تہواروں پر دیسی اشیاء خرید کر فخر سے کہیں کہ یہ دیسی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے بہار کے مظفر پور ضلع کی 'سولر دیدی' کے نام سے مشہور دیوکی جی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مظفر پور، بہار کی دیوکی جی نے اپنی محنت اور دور اندیشی سے ثابت کر دیا ہے کہ شمسی توانائی صرف بجلی کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ایک نئی طاقت بھی ہے۔ اس کے متاثر کن کام کے لیے اب لوگوں نے انھیں 'سولر دیدی' کے نام سے پکارنا شروع کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ