وزیر اعلیٰ نے مرینا کے پیپرسیوا انڈسٹریل ایریا میں گرین ہائیڈروجن مینوفیکچرنگ یونٹ کا بھومی پوجن کیا۔
وزیر اعلی نے صنعت کاروں سے بات چیت کی اور آشے پتر تقسیم کیے
بھوپال، 31 اگست (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ پیپرسیوا، مرینا میں منعقد ہونے والے ہائیڈروجن مینوفیکچرنگ یونٹ کا بھومی پوجن ایک نئے صنعتی انقلاب، ایک نئے توانائی کے انقلاب اور ایک نئے مدھیہ پردیش کی بنیاد ہے۔ مرینا کی تاریخی سرزمین پر قائم ہونے والا یہ یونٹ گوالیار-چمبل خطہ کے ترقی کے نئے سفر کی علامت بن جائے گا۔ چمبل کی زمین زرخیز اور منافع بخش ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہے۔ مرینا جو کبھی اپنی گھاٹیوں کے لیے جانا جاتا تھا، آج ترقی اور پیشرفت کی نئی شناخت بنا رہا ہے۔ مرینا اب صرف ایک زرعی ضلع نہیں ہے بلکہ ایک صنعتی مرکز کے طور پر بھی ابھر رہا ہے۔ مرینا کا گجک عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ملک کی پرانی پارلیمنٹ کی عمارت کا ڈیزائن بھی مرینا کے میتاولی مندر سے لیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اتوار کو مرینا ضلع کے پپپرسیوا میں جی ایچ 2 سولر لمیٹڈ کے ہائیڈروجن مینوفیکچرنگ یونٹ کے بھومی پوجن کے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا اور صنعت کاروں سے بات چیت کے بعد آشے پتر(امید نامے) بھی تقسیم کئے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں، غریبوں اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے سودیشی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت اور ریاست کے عوام پوری وابستگی کے ساتھ ان کے ساتھ ہیں۔ مرینا میں شروع ہونے والے ہائیڈروجن یونٹ میں کوریا اور برطانیہ کی معروف کمپنیاں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ اس سے مستقبل قریب میں گرین ہائیڈروجن تیار کی جائے گی۔ یہ منصوبہ تقریباً 500 نوجوانوں کو براہ راست روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ سات ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والا یہ پروجیکٹ پورے ملک کو گرین ہائیڈروجن اور بیٹری انرجی اسٹوریج جیسی جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ دے گا۔
اسمبلی اسپیکر تومر نے کہا کہ آج مرینا کی ترقی کا تاریخی دن ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں ریاست صنعتی شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ گوالیار میں علاقائی ٹورازم کانکلیو میں 3500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے۔ چمبل کے علاقے میں لیدر پارک قائم کیا گیا ہے، جس کے لیے صنعتی گروپ دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں نئے اور قابل تجدید توانائی وزیر راکیش شکلا، رکن پارلیمنٹ شیومنگل سنگھ تومر، گرین ہائیڈروجن فیکٹری کے ماسٹر مائنڈ انوراگ جین کے علاوہ کئی کاروباری، عوامی نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو مرینا میں لامحدود روحانی توانائی کے مرکز شنیچرا مندر پہنچے اور ربن کاٹ کر مندر کے نئے تعمیر شدہ تورن دوار کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے منترو چارن اور پوجا کرکے ریاست کی ترقی اور ریاست کے لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کی تمنا کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن