راجوری کے سندر بنی میں مکان کی دیور گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ۔
جموں, 3 ستمبر (ہ س)ضلع راجوری کے سندربنی علاقے کے ٹانڈا کانگری گاؤں میں موسلا دھار بارشوں نے قیامت ڈھا دی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی لقمہ اجل بن گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
Wall collapsed


جموں, 3 ستمبر (ہ س)ضلع راجوری کے سندربنی علاقے کے ٹانڈا کانگری گاؤں میں موسلا دھار بارشوں نے قیامت ڈھا دی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی لقمہ اجل بن گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سیتا دیوی زوجہ رتن لال اور سونیا دیوی دختر رتن لال کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ماں بیٹی گھر کے اندر موجود تھیں کہ اچانک مکان کی دیوار منہدم ہوگئی اور وہ ملبے کے نیچے دب گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق یہ سانحہ علاقے میں مسلسل جاری بارشوں کے نتیجے میں پیش آیا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مقامی آبادی شدید صدمے اور خوف میں مبتلا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande