2817 کنٹریکٹ ورکرز کام پرلوٹے ،ریونیو میگا کمپین میں اب تک دو لاکھ درخواستیں جمع
پٹنہ، 30 اگست (ہ س)۔ ریونیو اور لینڈ ریفارمز ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ چلائے جارہے ریونیو مہا ابھیان نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے۔ محکمہ ریونیو اینڈ لینڈ ریفارمز کی جانب سے خصوصی سروے کنٹریکٹ ورکرز سے اپیل کے بعد صورتحال بدل گئی ہے۔ 29 اگست کی شام تک 2817 خصوص
2817 کنٹریکٹ ورکرز کام پرلوٹے ،ریونیو میگا کمپین میں اب تک دو لاکھ درخواستیں جمع


پٹنہ، 30 اگست (ہ س)۔ ریونیو اور لینڈ ریفارمز ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ چلائے جارہے ریونیو مہا ابھیان نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے۔ محکمہ ریونیو اینڈ لینڈ ریفارمز کی جانب سے خصوصی سروے کنٹریکٹ ورکرز سے اپیل کے بعد صورتحال بدل گئی ہے۔ 29 اگست کی شام تک 2817 خصوصی سروے کنٹریکٹ ورکرز کام پر واپس آچکے ہیں۔کام پر واپس آنے والے تمام کنٹریکٹ ورکرز نے اپنی رپورٹ اپنے متعلقہ اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر کو پیش کر دی ہے۔کیمپوں میں کسانوں کی بھر پور شرکت ہے۔ محکمانہ رپورٹ کے مطابق کسانوں کی جانب سے کیمپوں میں اب تک تقریباً دو لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ درخواستیں ارریہ میں 21849، اورنگ آباد میں 16216، پٹنہ میں 10947، گیا میں 10082 اور کھگڑیا میں 9251 ہیں۔ یہ آن لائن جمع بندی میں غلطی کی اصلاح، آف لائن جمع بندی کو آن لائن بنانے، تقسیم کی منتقلی اور وراثت کی منتقلی سے متعلق ہیں۔محکمانہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ جمع بندیوں میں سے اب تک کسانوں میں جمع بندی رجسٹر کی 55 فیصد کاپیاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ سیتامڑھی پہلے نمبر پر ہے جہاں جمع بندی رجسٹر کی 89.99 فیصد کاپیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ ویشالی 86.19 کے ساتھ دوسرے نمبر پر، 83.38 کے ساتھ تیسرے نمبر پر جہان آباد، 81.16 کے ساتھ چوتھے نمبر پر گوپال گنج، پانچویں نمبر پر شیخ پورہ ہے جہاں جمع بندی رجسٹر کی 80.73 فیصد کاپیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ مہم کے دوران باقی کاپیوں کی تقسیم بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande