پولیس نے تصادم کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کل رات ظفر پور کلاں علاقے میں انکاو¿نٹر کے بعد بدنام زمانہ کپل نندو گینگ کے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے جن ملزمان کو پکڑا ہے ان کی شناخت روہتک کے
پولیس نے تصادم کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا


نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کل رات ظفر پور کلاں علاقے میں انکاو¿نٹر کے بعد بدنام زمانہ کپل نندو گینگ کے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس نے جن ملزمان کو پکڑا ہے ان کی شناخت روہتک کے نوین عرف بھانجا (25) اور امبالہ چھاو¿نی کے انمول کوہلی (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں 28 اگست کو تھانہ چاولہ کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں مطلوب تھے، ملزمان نے تاجر سے بھتہ طلب کرنے پر فائرنگ کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے اسپیشل سیل کو دونوں ملزمان کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی کہ وہ ظفر پور کلاں کے علاقے میں آنے والے ہیں۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد پولیس نے محاصرہ کر لیا۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے گینگ کی سرگرمیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande