نئی دہلی/تیانجن، 30 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر چین کے شہر تیانجن پہنچے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چین کے شہر تیانجن میں ہندوستانی برادری نے وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔
تیانجن پہنچنے پر وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”چین کے شہر تیانجن پہنچا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بات چیت اور مختلف عالمی رہنماو¿ں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔“
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی پوسٹ کر معلومات دی کہ وزیر اعظم مودی ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے تیانجن پہنچ گئے ہیں اور اب تک ایس سی او میٹنگوں میں ہندوستان کی شرکت کی اہم جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
سات برسوں میں وزیر اعظم مودی کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تاہم یہ وزیراعظم کا 7 واں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل وہ چھ مرتبہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں۔ ان میں نئی دہلی (ورچوئل، جولائی 2023)، سمرقند (ازبکستان، ستمبر 2022)، دوشنبہ (تاجکستان، ورچوئل، ستمبر 2021)، ماسکو (روس، ورچوئل، نومبر 2020)، بشکیک (کرغزستان، جون 2019) اور چنگ ڈاو¿ (جونی 2019) شامل ہے۔
ایس سی او 15 جون 2001 کو قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایک کثیر جہتی تنظیم ہے۔ یہ اس وقت 10 رکن ممالک، 2 مبصرین اور 14 ڈائیلاگ پارٹنرز پر مشتمل ہے۔ بھارت 2005 میں ایس سی او میں بطور مبصر شامل ہوا اور 2017 میں ایک مکمل رکن ملک بنا۔ ہندوستان ایس سی او کے سالانہ بجٹ میں 5.9 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ ہندوستان نے ستمبر 2022 میں سمرقند سمٹ میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت سنبھالی۔
ہندوستان نے عملی طور پر جولائی 2023 میں 23ویں ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کی۔ وارانسی کو 2022-23 کے لیے ایس سی او کا پہلا ثقافتی اور سیاحتی دارالحکومت قرار دیا گیا۔ ہندوستان نے رکن ممالک کی فعال شرکت کے ساتھ کئی تقریبات کی میزبانی کی۔
ہندوستان کی صدارت کے دوران، ”ایک محفوظ ایس سی او کی طرف“ کے تصور کے تحت 134 میٹنگز اور تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں 14 وزارتی میٹنگیں بھی شامل تھیں۔ ہندوستان نے پانچ ستونوں - اسٹارٹ اپ اور اختراع، روایتی ادویات، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ڈیجیٹل شمولیت اور بدھ مت کے مشترکہ ورثے پر پر خصوصی توجہ دی۔
اس سال کے سربراہی اجلاس کا موضوع ”شنگھائی روح کو برقرار رکھنا: ایس سی او آن دی موو“ ہے۔ وزیر اعظم مودی چوٹی کانفرنس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سمیت دیگر عالمی رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد