حوثی باغیوں کا اعتراف، اسرائیلی حملے میں وزیر اعظم الرھوی سمیت متعدد وزراء جاں بحق
صنعاء ،30 اگست (ہ س)۔ یمن کے حوثی باغیوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے وزیر اعظم احمد غالب ناصر الرھوی اور کئی اعلیٰ وزراء اسرائیلی حملے میں جاں بحق گئے ہیں۔ یہ حملہ جمعرات کو دارالحکومت صنعاء کے ایک اپارٹمنٹ پر کیا گیا تھا۔ حوثی رہنما مہدی المشاط نے ہ
حوثی باغیوں کا اعتراف، اسرائیلی حملے میں وزیر اعظم الرھوی سمیت متعدد وزراء جاں بحق


صنعاء ،30 اگست (ہ س)۔ یمن کے حوثی باغیوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے وزیر اعظم احمد غالب ناصر الرھوی اور کئی اعلیٰ وزراء اسرائیلی حملے میں جاں بحق گئے ہیں۔ یہ حملہ جمعرات کو دارالحکومت صنعاء کے ایک اپارٹمنٹ پر کیا گیا تھا۔

حوثی رہنما مہدی المشاط نے ہفتے کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا، ہم جنگجو احمد غالب ناصر الرھوی اور ان کے کئی وزارتی ساتھیوں کی شہادت کا اعلان کرتے ہیں، جنہیں اسرائیلی مجرمانہ دشمن نے نشانہ بنایا تھا۔

الرھوی اگست 2024 سے حوثیوں کے زیر کنٹرول حکومت کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ بیان کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب وزیر اعظم اور کابینہ کی ٹیم ایک باقاعدہ ورکشاپ میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی تھی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کا اندازہ ہے کہ اس حملے میں وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کے تقریباً 12 وزراء ہلاک ہو سکتے ہیں۔ تاہم، یہ اعلان ابھی حتمی نہیں ہے اور حملے کے نتائج کو واضح کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کا حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا 16واں حملہ تھا۔ حوثی گروپ، جس نے اپنا نعرہ مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل، یہودیوں پر لعنت رکھا ہے، نے نومبر 2023 میں اسرائیل اور سمندری ٹریفک پر حملے شروع کیے تھے۔ یہ حملے غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد شروع ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande