دمشق،03اگست(ہ س)۔شام میں اہداف پر کارروائی کر کے بھاری مقدار میں ہتھیار قبضے میں لے لیے ہیں۔ اس امر کا اظہار اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق شام کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے یہ فوجی کارروائی ایک روز پہلے کی گئی تھی۔ یہ فوجی کارروائی شام کے جنوبی علاقے میں کی گئی ہے۔اسرائیلی ریاست کے فوجی حکام کے مطابق شام میں ہتھیار قبضے میں لینے کے علاوہ متعدد ایسے افراد سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے، جو ان ہتھیاروں کے مقامات کے آس پاس سے موجود تھے۔ یہی لوگ ہتھیاروں کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan