تل ابیب،03اگست(ہ س)۔اسرائیلی ریاست کے نمایاں انتہا پسند وزیر ایتمار بین گویر نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کے لیے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں متنازعہ عبادت کی ہے۔ بین گویر اس مقصد کے لیے اتوار کی صبح مسجد اقصیٰ گئے تاکہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کریں اور مسجد اقصیٰ کے لیے طے شدہ امور کی خلاف ورزی کر سکیں۔بین گویر نے اپنی اس اشتعالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھی ہے کہ انہوں نے اس لیے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں عبادت کی تاکہ ان قواعد کو چیلنج کر سکیں جو اس مقدس اور انتہائی حساس جگہ کے لیے بنائے گئے ہیں۔بین گویر انتہائی دائیں بازو کے متشددانہ خیالات رکھنے والی جماعت کے سربراہ ہونے کے علاوہ نیتن یاہو کے اہم اتحادی اور اسرائیلی ریاست کے اندرونی سلامتی کے وزیر ہیں۔ وہ جب سے بار بار مسجد اقصیٰ میں اپنی انتہا پسند یہودی گروپوں کے ساتھ جا چکے ہیں تاکہ فلسطینی مسلمانوں کے جذبات مجروح کر سکیں۔مسجد اقصیٰ کے احاطے کی انتظامی اختیارات قواعد کے مطابق کئی دہائیوں سے اردن کے پاس ہیں۔ اس حصے میں یہودیوں کو اپنی رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن بین گویر کے ساتھ اور اس کے علاوہ بھی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر انتہا پسند یہودی رسومات ادا کرتے ہیں۔اس دوران ان یہودی گروپوں کو اسرائیلی ریاست فوجیوں اور پولیس کی سیکیورٹی مہیا کرتی ہے اور مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کو جبرا روک دیا جاتا ہے۔یہودی تنظیم ٹیمپل ماو¿نٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں انتہا پسند وزیر بین گویر کو مسجد اقصیٰ کے اسی حصے میں دکھایا گیا ہے۔ جہاں وہ یہودی رسومات بھی ادا کر رہے ہیں۔یہودی اس مقدس جگہ کو اپنے ٹیمپل ماونٹ کی جگہ قرار دیتے ہیں۔ یہودی گروپ اس جگہ پر اپنے دو قدیم معبدوں کی تباہی کا سوگ منانے کے لیے رسمیں ادا کرتے ہیں۔مسجد اقصیٰ کمپلیکس سے متعلق اختیارات کی نگران اردنی وقف فاونڈیشن نے کہا ہے بین گویر کے ساتھ 1250 دیگر یہودی بھی موجود تھے۔ وہ مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کے دوران چیخ رہے تھے اور ناچ رہے تھے۔ حالانکہ اسرائیل سرکاری طور پر یہ تسلیم کرتا ہے کہ غیر مسلم مسجد اقصیٰ میں اپنی عبادات بھی نہیں کر سکتے۔خیال رہے ایتمار بین گویر ماضی میں بھی مسجد اقصیٰ کے اسی حصے میں داخل ہو چکے ہیں۔ نیز وہ یہودیوں کو اپنی عبادات اور یہودی رسومات کی اجازت دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔بین گویر وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی ایسے بیانات جاری کرنے پر آمادہ کرچکے ہیں کہ یہ اب اسرائیل کی پالیسی نہیں ہے۔ادھر ایتمار بین گویر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کی جنگ میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے خلاف اسرائیل کی کامیابی کے لیے اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے دعا کی ہے۔ نیز یہ بھی دعا کی ہے کہ اسرائیل پوری غزہ کی پٹی کو فتح کر لے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan