بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف جلد ہی اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’باغی 4‘ میں نظر آئیں گے۔ 'باغی' فرنچائزی ہمیشہ ہی مضبوط ایکشن اور اسٹنٹ کے لیے جانی جاتی رہی ہے اور اب چوتھے پارٹ کو لے کر شائقین کا جوش اور بھی بڑھ گیا ہے۔ اس بار فلم کی ہدایت کاری اے ہرش نے سنبھالی ہے، جو کنڑ سنیما میں اپنی فلموں ’بجرنگی‘ اور ’ویدھا‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔
فلم کے بارے میں مداحوں کا جوش اس وقت مزید بڑھ گیا جب میکرز نے حال ہی میں اس کا نیا پوسٹر جاری کیا۔ پوسٹر میں ٹائیگر شراف کے ساتھ سنجے دت، ہرناز سندھو اور سونم باوجا بھی خطرناک اوتار میں نظر آ رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ چاروں کرداروں کو لہو لہان اور غصے میں دکھایا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ’باغی 4‘ میں ایکشن اور جذبات دونوں کا زبردست ڈوز ہوگا۔
اس فلم میں سنجے دت کے کردار کا سب سے زیادہ چرچا ہے۔ میکرز نے انہیں بہت خطرناک ولن کے طور پر پیش کیا ہے۔ ان کا ڈارک اورانٹینس لک پوسٹر میں ہی آپ کے رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مس یونیورس 2021 ہرناز سندھو، جو پہلی بار بڑے پردے پر قدم رکھ رہی ہیں، اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ ہرناز کی موجودگی کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گلیمر اور اسکرین پر موجودگی سے ناظرین کے دل جیت لیں گی۔
فلم باغی 4 ایکشن ہیرو کے طور پر ٹائیگر شراف کی امیج کو مضبوط کرنے جا رہی ہے۔ پوسٹر پہلے ہی اشارہ دے چکا ہے کہ فلم میں ہائی آکٹین اسٹنٹ اور اموشنل ٹرنس دیکھنے کو ملیں گے۔ فلم میں سونم باوجا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور پوسٹر میں ان کا متاثر کن انداز بھی نظر آ رہا ہے۔ پروڈیوسرز نے بتایا ہے کہ ’باغی 4‘ کا ٹریلر 30 اگست کو صبح 11 بج کر 11 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا، جب کہ فلم 5 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔یہ فلم ساجد ناڈیاڈوالا کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، جو اس سے قبل باغی سیریز کی ہر فلم کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد