اڑتالیس سالہ فلم اداکار وشال نے اپنی سالگرہ پر سائی دھنشیکا سے منگنی کی۔
چنئی، 29 اگست (ہ س)۔ تامل اداکار وشال نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔ اداکار وشال، جو آج اپنی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی۔ وشال نے چنئی میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنی منگنی کی تص
منگنی


چنئی، 29 اگست (ہ س)۔ تامل اداکار وشال نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔ اداکار وشال، جو آج اپنی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی۔ وشال نے چنئی میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

اداکار وشال کا نام اس سے قبل بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے لیکن بات شادی تک نہیں پہنچی۔ اب وہ 48 سال کی عمر میں دھنشیکا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ انگوٹھیوں کا تبادلہ کرکے ان کی منگنی ہوگئی۔ وشال نے 29 اگست کو اپنی شادی کا اعلان کیا۔اس سے قبل وشال فلم یوگیدا کے ٹریلر ریلیز تقریب میں بطور مہمان آئے تھے۔ وشال نے سائی دھنشیکا سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا اور بعد میں شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن آج اس فلمی جوڑے نے منگنی کرلی۔ منگنی کے باوجود جوڑے نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

وشال نے 40 سے زیادہ فلموں میں مرکزی اداکار کے طور پر کام کیا ہے۔ سائی دھنشیکا نے 15 سالوں میں 20 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ فنکاروں کی انجمن ندیگرے سنگھا کے جنرل سکریٹری وشال نے اعلان کیا تھا کہ وہ انجمن کی عمارت مکمل ہونے کے بعد شادی کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande