کارتک گھٹامانینی کی ہدایت کاری اور ٹی جی وشو پرساد اور کریتی پرساد کے پروڈکشن میں بنی میگا فلم ’میرائے‘ آخر کار اپنے ٹریلر کے ساتھ سامنے آ چکی ہے۔ اس فلم کو دھرما پروڈکشن کی جانب سے نارتھ مارکیٹ میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ بڑی اسکرین پر ایک شاندار بصری تجربے کا وعدہ کرتے ہوئے، ’میرائے‘ 12 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ٹریلر ناظرین کو ایک عظیم میدان جنگ اور ایک نئی سنیمائی دنیا میں لے جاتا ہے جہاں اچھائی اور برائی کا سب سے شدید ٹکراو دیکھنے کو ملتا ہے۔ فلم میں منچو منوج کا خطرناک ولن اوتار اور 2024 کی بلاک بسٹر’ہنومان‘ سے ناظرین کا دل جیت چکے کرشماتی اداکار تیجا سجا کا نڈر سپر واریئر انداز اس ٹکراو کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔
فلم کی اسٹار کاسٹ میں منچو منوج اور تیجا سجا کے ساتھ جگپتی بابو، جئے رام، شریا سرن اور ریتیکا نائک شامل ہیں۔ہر فریم میں جھلکتا عالمی معیار کاوی ایف ایکس، عظیم الشان سیٹس اور تفصیلات ہندوستانی سنیما کے لیے نئی بلندیوں کو طے کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔ گورا ہری کے پرجوش پس منظر کے اسکور سے آراستہ، 'میرائے' تکنیکی اور بصری دونوں سطحوں پر ہندوستانی سنیما کے لیے ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد