بہار کے نالندہ میں ناراض گاؤں والوں نے وزیر شرون کمار پرکیا حملہپٹنہ، 27 اگست (ہ س)۔ بہار کے نالندہ ضلع میں بدھ کے روز وزیر شرون کماراور ہلسا ایم ایل اے کرشن مراری عرف پریم مکھیا پر گاؤں والوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ گاؤں میں حال ہی میں مشتبہ حالات میں 9 لوگوں کی موت کے بعد دونوں رہنما متاثرہ خاندانوں سے ملنے آئے تھے۔ جیسے ہی دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار اور ہلسا کے ایم ایل اے کرشنا مراری عرف پریم مکھیا گاؤں پہنچے تو مشتعل گاؤں والوں نے ان پر لاٹھی اور ڈنڈے سے حملہ کر دیا اور لیڈروں کو دوڑا دیا۔ وزیر اور ایم ایل اے کو اپنی جان بچانے کے لیے تقریباً 1 کلومیٹر تک بھاگنا پڑا۔اس حملے میں ان کے ساتھ موجود محافظ زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے وقت پر کوئی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے کئی جانیں چلی گئیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ موقع پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔جے ڈی یو کے ضلع ترجمان دھننجے دیو نے کہا کہ وزیر پر حملہ نہیں کیا گیا، لیکن وہاں کے لوگ مقامی ایم ایل اے کے کام کرنے کے طریقے سے ناراض ہیں اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اس دوران کچھ سماج دشمن عناصر نے اینٹ پھینکی جس سے وزیر کے اسکارٹ میں کانسٹیبل کا سر پھوٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ اعلیٰ افسران ابھی کچھ بھی بتانے سے پرہیز کر رہے ہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan