سری نگر، 27 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں شدید بارس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ سیلاب، بادل پھٹنے اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ملک کے باقی حصوں سے ریل، سڑک، ہوائی اور ڈیجیٹل رابطہ منقطع ہو ہے۔ کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل ہیں۔
خراب موسمی حالات کے درمیان حکومت نے کل (جمعرات) جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر صحت اور تعلیم سکینہ ایتو نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں جمعرات کو اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ وزیر کے مطابق یہ فیصلہ خراب موسم کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شدید بارش کی وجہ سے جموں و کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جہلم اور دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپرپہنچ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد