آندھرا پردیش میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک موسلادھار بارش کا الرٹ
امراوتی، 27 اگست (ہ س)۔ اڈیشہ کے ساحل کے قریب شمال مغربی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بن رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں یہ آہستہ آہستہ اڈیشہ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس شدید کم دباؤ کی وجہ سے آندھرا پردیش بالخصوص ساحلی علاقے میں کئی مقامات پر درمیانی
بارش


امراوتی، 27 اگست (ہ س)۔ اڈیشہ کے ساحل کے قریب شمال مغربی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بن رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں یہ آہستہ آہستہ اڈیشہ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس شدید کم دباؤ کی وجہ سے آندھرا پردیش بالخصوص ساحلی علاقے میں کئی مقامات پر درمیانی سے بھاری بارش کی توقع ہے۔ ساحل پر 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ حکام نے ماہی گیروں کو ماہی گیری کے لیے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے تعلق سے عہدیداروں نے لوگوں کو الرٹ رہنے اور آندھرا میں ونیکا منڈپم کے منتظمین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کم دباؤ کی وجہ سے سریکاکولم، وجئے نگرم، مانیام، الوری، مغربی گوداوری، ایلورو، این ٹی آر اور گنٹور اضلاع میں درمیانی سے بھاری بارش کی متوقع ہے۔

وجئے واڑہ میں این ٹی آر کے ضلع کلکٹر جی لکشمی نے تمام عہدیداروں کو مسلسل بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں اور فلڈ ریسپانس ٹیمیں گاؤں اور وارڈ سیکرٹریٹ کی اکائی کے طور پر چوبیس گھنٹے متحرک رہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کیچمنٹ ایریا کے دیہات کے لوگوں کو وقتاً فوقتاً سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ ڈی ایم آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 91549 70454 ہے۔

کنٹرول روم سے ضلع مجسٹریٹ نے ریونیو، ایریگیشن، پنچایت راج، میڈیکل اینڈ ہیلتھ، فائر، برقی اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ منڈل اور حلقہ کے اسپیشل افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں صورتحال پر چوکنا رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ایم پی ڈی او اور تحصیلداروں سے کہا کہ وہ منڈل کے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ تال میل قائم کریں۔

انہوں نے ضرورت مندوں کے لیے بحالی کیمپ لگانے اور میونسپل انتظامیہ کے اہلکاروں کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ پہاڑی علاقوں میں لوگ محتاط رہیں۔ انہوں نے نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ میں بدمیرو، منارو اور پرکاسم بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور فی الحال کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

وجئے واڑہ شہر میں صبح سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔ وی ایم سی ملازمین کی خصوصی ایمرجنسی ٹیمیں سڑکوں پر جمع پانی کو ہٹا رہی ہیں۔ پرکاسم بیراج میں سیلابی ریلا جاری ہے۔ بیراج میں 1,37,000 کیوسک پانی داخل ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے 69 گیٹ کھول کر ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande