نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ صدر دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کے لیے دو ججوں کا تقرر کیا ہے۔ صدر نے بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادھے اور پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وی ایم پنچولی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔
اس سے پہلے 25 اگست کو سپریم کورٹ کالجیم نے دونوں ناموں کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کرنے کے لیے منظوری دی تھی۔ اس وقت چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 32 ہے، ان دو تقرریوں سے سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 34 ہو جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد