کپواڑہ 25 اگست( ہ س)۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کرال گنڈ میں ایک ڈاکٹر اور دو ملازمین پر حملہ کے بعد احتجاج شروع ہوا۔ سی ایچ سی کرالگنڈ اور ایس ڈی ایچ لنگیٹ میں مظاہرے کیے گئے، جہاں ہیلتھ ورکرز نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شرپسندوں نے مبینہ طور پر ڈاکٹر اور عملے کو زدوکوب کیا اس دوران ایک شخص کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی ایک مریض کو اسپتال لایا گیا تھا ۔ جس کے دوران مریض کے ساتھ موجود کچھ لوگوں نے ڈاکٹر اور عملے کی پٹائی کی ۔پولیس نے مجرمانہ تاریخ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے کہا کہ اس طرح کے حملے خوف پیدا کرتے ہیں اور مریضوں کی دیکھ بھال کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ہسپتال کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ ملازمین کی ڈیوٹی دوبارہ شروع ہونے سے پہلے ہی صحت کی سہولیات پر معمول کا کام گھنٹوں تک درہم برہم رہا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir