بہار میں موسلادھار بارش، کئی اسکول بند! محکمہ موسمیات نے جاری کیا اورنج الرٹ
پٹنہ،25اگست(ہ س)۔ بہار میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے، جس کی وجہ سے اتوارکے روز پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس بارش نے لوگوں کوشدید گرمی سے راحت دی، حالانکہ محکمہ موسمیات نے تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ کئی اضلاع کے
بہار میں موسلادھار بارش، کئی اسکول بند! محکمہ موسمیات نے جاری کیا اورنج الرٹ


پٹنہ،25اگست(ہ س)۔ بہار میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے، جس کی وجہ سے اتوارکے روز پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس بارش نے لوگوں کوشدید گرمی سے راحت دی، حالانکہ محکمہ موسمیات نے تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ کئی اضلاع کے لیے اورنج اور یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وہیں پٹنہ کے کئی اسکول بارش کی وجہ سے بند کردیئے گئے ہیں۔

اتوارکے روز پٹنہ، کیمور، ویشالی، اورنگ آباد، مشرقی چمپارن، شیوہر، مظفر پور، سمستی پور، گیاجی، شیخ پورہ، بیگوسرائے اور مدھوبنی جیسے اضلاع میں زبردست بارش درج کی گئی۔ راجدھانی پٹنہ میں دوپہر تک 1.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ روہتاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

موسمیاتی مرکز پٹنہ نے پیر کے روز کئی اضلاع میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ ارول، بھوجپور، بکسر، کیمور اور روہتاس جیسے اضلاع میںموسلا دھار بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے جنوبی اور شمال مغربی حصوں میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بہار کے مختلف حصوں میں بارش نے مختلف اثرات دکھائے۔ گیاجی کے فتح پور میں 77.0 ملی میٹر، بکسر کے راج پور میں 64.0 ملی میٹر، پٹنہ کے بیلھی میں 56.2 ملی میٹر اور روہتاس کے نوہٹہ میں 48.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ دیگر مقامات جیسے بھوجپور کے چارپوکھری، گیاجی کے مان پور اور کھگڑیا کے بلتارا میں بھی اچھی بارش ہوئی۔

بارش کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی تبدیلی دیکھی گئی۔ پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ گیاجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.6 ڈگری اور کم سے کم 25.0 ڈگری سیلسیس تھا۔ والمیکی نگر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 33.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں آئندہ چار سے پانچ دنوں تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر جنوبی اور شمال مغربی اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس دوران نشیبی علاقوں میں لوگوں کو محتاط رہنے اور آسمانی بجلی گرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بہار میں مانسون کی سرگرمی نے موسم کو خوشگواربنا دیا ہے لیکن تیز بارش اور بجلی گرنے کے امکان کے پیش نظر چوکسی ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عوام محفوظ رہنے کے اقدامات کریں۔ بارش سے گرمی اور نمی سے تو راحت ملی ہے لیکن اس کے ممکنہ خطرات سے ہوشیار رہنا بھی ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande