شاہجہاں پور کے جلال آباد کا نام اب  پرشورام پوری  ہوگا، جتن پرساد کا اظہار تشکر
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں واقع شہر جلال آباد کا نام بدل کر پرشورام پوری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اتر پردیش حکومت کی تجویز پر اپنی رضامندی دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہ
شاہجہاں پور کے جلال آباد کا نام اب  پرشورام پوری  ہوگا، جتن پرساد کا اظہار تشکر


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔

اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں واقع شہر جلال آباد کا نام بدل کر پرشورام پوری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اتر پردیش حکومت کی تجویز پر اپنی رضامندی دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند کو اس نام کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ریاستی حکومت ضروری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔

اس فیصلے کے بعد، تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت اور پیلی بھیت کے ایم پی جیتن پرساد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا، اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں واقع جلال آباد کا نام بدل کر پرشورام پوری کرنے کی اجازت دینے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا تہہ دل سے شکریہ، سلام اور مبارکباد۔ آپ کی رہنمائی اور قیادت میں لیے گئے اس فیصلے نے پورے سناتنی سماج کے لیے ایک قابل فخر لمحہ دیا ہے۔

پرساد نے بھگوان پرشورام کو نمن کرتے ہوئے اسے سناتن سماج کے لیے فخر کی بات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیک کام بھگوان پرشورام کی مہربانی سے ہی ممکن ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش حکومت نے 27 جون کو اس نام کی تبدیلی کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیجی تھی، جس پر وزارت داخلہ نے اپنی رضامندی دے دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande