نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج اپنے اوپر حملے کو دہلی کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود پر بزدلانہ کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا کہ آج صبح عوامی سماعت کے دوران مجھ پر حملہ نہ صرف مجھ پر بلکہ دہلی کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کے ہمارے عزم پر بزدلانہ کوشش ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اس حملے کے بعد صدمے میں تھی، لیکن اب میں بہتر محسوس کر رہیہوں۔ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرتی ہوں کہ براہ کرم مجھ سے ملنے کی زحمت نہ کریں۔ میں بہت جلد آپ کے درمیان کام کرتی نظر آو¿ں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے میری ہمت اور عوام کی خدمت کے عزم کو کبھی نہیں توڑ سکتے۔ اب میں آپ کے درمیان پہلے سے زیادہ توانائی اور لگن کے ساتھ ہوں گی۔ عوامی سماعت اور عوامی مسائل کا حل پہلے کی طرح سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ آپ کا اعتماد اور تعاون میری سب سے بڑی طاقت ہے۔
بدھ کو عوامی سماعت کے دوران ایک شخص نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ حملہ راج نواس مارگ پر واقع پبلک سروس سینٹر میں ہوا۔ ملزم کی شناخت راجیش بھائی کھمجی بھائی ساکریا کے طور پر کی گئی ہے جو راجکوٹ، گجرات کا رہنے والا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلا ہے کہ اس کے خلاف پہلے بھی کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ