الیکشن کمیشن کے خلاف ہماری حکومت یقینی طور پرکارروائی کرے گی: راہل گاندھی
پٹنہ، 20 اگست (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بہار میں ''ووٹر ادھیکاریاترا پر نکلے ہیں۔ بدھ کے روز یاترا کے چوتھے دن ان کاقافلہ شیخ پورہ پہنچا، جہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی اور بہار حکومت
الیکشن کمیشن کے خلاف ہماری حکومت یقینی طور پرکارروائی کرے گی: راہل گاندھی


پٹنہ، 20 اگست (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بہار میں 'ووٹر ادھیکاریاترا پر نکلے ہیں۔ بدھ کے روز یاترا کے چوتھے دن ان کاقافلہ شیخ پورہ پہنچا، جہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی اور بہار حکومت کو نشانہ بنایا۔

شیخ پورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ایک دن سچ بھی سامنے آئے گا، جس میں پتہ چلے گا کہ بہار کا گذشتہ الیکشن بھی دھوکہ دے کر جیتا گیا تھا، الیکشن کمیشن کے لوگ یاد رکھیں، ہماری حکومت ان کے خلاف ضرور کارروائی کرے گی۔

شیخ پورہ ضلع کے بربیگھا میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کے غریبوں کو صرف ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔ اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اس کو بھی چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر آپ کا ووٹ ضائع ہو گیا تو بعد میں راشن کارڈ، پھر زمین اور پھر جو کچھ آپ کے پاس بچا ہے، سب کچھ ضائع ہو جائے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور بی جے پی حکومت ووٹ چوری کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ کانگریس نے مہاراشٹر میں لوک سبھا الیکشن جیت لیا، لیکن چار ماہ بعد اسمبلی میں الیکشن کمیشن کی مدد سے بی جے پی نے ووٹ چوری کرکے تختہ پلٹ دیا۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات میں ایک کروڑ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بہار میں گزشتہ 20 سالوں سے نتیش کمار کی حکومت ہے۔ یہاں بھی اگر چھان بین کی جائے تو پتہ چلے گا کہ بہار میں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی ووٹ چوری کرکے جیتا گیا ہے۔ یہ سچ ہے اور یہ سچ بھی ایک دن سامنے آئے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande