نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے نائب صدارتی امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے بدھ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور تمام این ڈی اے اتحادیوں کے رہنما موجود تھے۔ نامزدگی کے 4 سیٹ رادھا کرشنن نے جمع کرائے تھے، جس میں وزیر اعظم مودی پہلے سیٹ کے تجویز کنندہ تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی