اسلام آباد، 20 اگست (ہ س)۔ پاکستان کی وزارت داخلہ نے منگل کو انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں جنوری 2021 سے جون 2025 کے درمیان جنسی زیادتی کے درج 567 کیسز میں سے 201 بچوں سے متعلق تھے۔ سینیٹر شہادت اعوان کے تحریری جواب میں وزارت نے بتایا کہ متاثرین میں 93 لڑکے اور 108 لڑکیاں شامل تھیں۔
دی انٹرنیشنل نیوز اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے تحریری جواب میں کہا کہ انمعاملات میں کل 222 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اب تک صرف 12 کوقصوروار قرار دیا گیا ہے، جبکہ 163 ابھی زیر سماعت ہیں۔ 15 کو بری کر دیا گیا ہے اور 26 ابھی تک مفرور ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں سے زونل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے ذریعے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق ،یکم جنوری 2021 سے 20 جون 2025 کے دوران عصمت دری کے مجموعی طور پر 567 مقدمات درج کیے گئے اور 625 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 567 معاملوں میں سے 485میں چالان پیش کیا گیا، 80ملزمان کو قصوروار قرار دیا گیا۔ 23 کو بری کر دیا گیا اور 406 معاملوں میں ملزمان اب بھی مجاز عدالتوں میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد