ایس آئی آر پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کو لے کر منگل کو راجیہ سبھا میں بھی ہنگامہ ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل ک
راجیہ سبھا


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کو لے کر منگل کو راجیہ سبھا میں بھی ہنگامہ ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

منگل کو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بتایا کہ انہیں تمام 20 نوٹس موصول ہوئے ہیں جن میں مختلف مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہیں قواعد کے تحت مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس پر اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ جس کے باعث ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

دو بجے کے بعد راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ یہ بل لوک سبھا سے پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande