لوک سبھا کی کارروائی اب 22 زبانوں میں دستیاب
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا کی کارروائی اب 22 زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ اسپیکر اوم برلا نے منگل کو ایوان کو اس ترجمے کی سہولت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھویں شیڈول میں درج تمام زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے م
Lok Sabha adjourned for day due to disruptions


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا کی کارروائی اب 22 زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ اسپیکر اوم برلا نے منگل کو ایوان کو اس ترجمے کی سہولت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھویں شیڈول میں درج تمام زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

آج لوک سبھا کی کارروائی کے آغاز پر اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو بتایا کہ اب تک ہندی اور انگریزی کے علاوہ 18 زبانوں میں یعنی آسامی، بنگالی، بوڈو، ڈوگری، گجراتی، کنڑ، میتھلی، ملیالم، منی پوری، مراٹھی، نیپالی، اوڑیہ، پنجابی، سنسکرت، سندھی، تمل، تیلگو اور اردو زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اب اس میں کشمیری، کونکنی اور سنتھالی زبانوں کے شامل ہونے سے، ہم آئین میں مذکور تمام 22 زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande