جونیئر نیشنل چمپئن شپ میں اوڈیشہ، منی پور اور جھارکھنڈ نے جیت درج کی
جالندھر، 18 اگست (ہ س)۔ 15ویں ہاکی انڈیا جونیئر مینز نیشنل چمپئن شپ 2025 کے ساتویں دن ڈویژن ''اے'' میں چار دلچسپ میچ کھیلے گئے۔اس دوران ہاکی ایسوسی ایشن آف اوڈیشہ، منی پور ہاکی اور ہاکی جھارکھنڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لیے، جب کہ ہاکی مدھیہ پردیش
جونیئر نیشنل چمپئن شپ میں اوڈیشہ، منی پور اور جھارکھنڈ نے جیت درج کی


جالندھر، 18 اگست (ہ س)۔

15ویں ہاکی انڈیا جونیئر مینز نیشنل چمپئن شپ 2025 کے ساتویں دن ڈویژن 'اے' میں چار دلچسپ میچ کھیلے گئے۔اس دوران ہاکی ایسوسی ایشن آف اوڈیشہ، منی پور ہاکی اور ہاکی جھارکھنڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لیے، جب کہ ہاکی مدھیہ پردیش اور ہاکی یونٹ کا تمل ناڈو کا میچ ڈرا ہوا۔

اوڈیشہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی آندھرا پردیش کو 10-0 سے شکست دی۔ پردیپ منڈل، بلکن اورام، دیپک پردھان اور کرن لاکرا نے دو دو جبکہ پرتاپ ٹوپو اور یوجن منج نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

دوسرے میچ میں منی پور ہاکی نے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اینڈ دیپ ہاکی کو 5-1 سے شکست دی۔ منی پور کی جانب سے یومکھام بدیانند سنگھ نے دو گول کیے جبکہ رکی تونجم، ہریش سنگھ لتانتھم اور ادھیکاریم سریش شرما نے ایک ایک گول کیا۔ مخالف ٹیم کی طرف سے واحد گول متھلیش سنگھ نے کیا۔ تیسرے میچ میں ہاکی جھارکھنڈ نے ہاکی مہاراشٹرا کو 5-3 سے شکست دی۔ ایڈیسن منج نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ بھنگارا گلیڈسن اور کپتان روشن ایکا نے ایک ایک گول کیا۔ مہاراشٹر کی جانب سے کارتک رمیش پاترے، گورو بابو راو¿ پاٹل اور شیوم سچن دھونڈے نے گول کئے۔

دن کے آخری پول میچ میں ہاکی مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو کی ہاکی یونٹ کا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔ مدھیہ پردیش کی طرف سے محمد کونین داد نے دو اور تشار پرمار نے ایک گول کیا۔ تمل ناڈو کے لیے وشال ایس نے ایک گول کیا جبکہ منیمارن وی نے دو دیر سے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔تاہم بہتر گول فرق کی وجہ سے مدھیہ پردیش کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

اب کوارٹر فائنل میچ 20 اگست 2025 کو کھیلے جائیں گے۔ اس میں ہاکی پنجاب، ہاکی مدھیہ پردیش، اتر پردیش ہاکی، ہاکی جھارکھنڈ، ہاکی ہریانہ، منی پور ہاکی، ہاکی ایسوسی ایشن آف اڈیشہ اور ہاکی کرناٹک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande