فائرنگ کیس میں نابالغ گرفتار
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ شمالی ضلع کے سرائے روہیلہ تھانہ علاقے کے صدر بازار علاقے میں پولیس نے فائرنگ کے معاملے میں ایک نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے دیسی کٹا، زندہ کارتوس، ایک خالی خول اور ایک بلٹ بائیک برآمد ہوئی ہے۔ شمالی ضلع کے ڈی سی
فائرنگ کیس میں نابالغ گرفتار


نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔

شمالی ضلع کے سرائے روہیلہ تھانہ علاقے کے صدر بازار علاقے میں پولیس نے فائرنگ کے معاملے میں ایک نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے دیسی کٹا، زندہ کارتوس، ایک خالی خول اور ایک بلٹ بائیک برآمد ہوئی ہے۔

شمالی ضلع کے ڈی سی پی راجہ بنتھیا نے بتایا کہ 11-12 اگست کی درمیانی رات پولیس اسٹیشن سرائے روہیلہ کو اطلاع ملی کہ چونا بھٹی، امبا باغ علاقے میں ایک نوجوان نے فائرنگ کی ہے۔ اطلاع ملنے پر فون کرنے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی شبھم اور اسی علاقے کے ایک نابالغ لڑکے کے درمیان گنیش کی مورتی کی خریداری کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔

11 اگست کی رات تقریباً 11:30 بجے، ملزم نابالغ گلی میں آیا اور شبھم کو نام لے کر چھت پر بلایا۔ جیسے ہی شبھم اور اس کی بہن چھت پر پہنچے، ملزم نے ان پر دیسی کٹے سے فائرنگ کردی۔ گولی گھر کی بالکونی میں لگی۔ اسی دوران علاقہ کے پرنس نے ملزم سے بندوق چھین لی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈی سی پی کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کے آس پاس نصب 30 سے زیادہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور مقامی ذرائع سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ملزم نابالغ کو قرول باغ علاقہ سے پکڑ لیا۔ پولیس نے ملزم کو جوینائل ہوم بھیج دیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران نابالغ نے بتایا کہ شبھم کے ساتھ گنیش پوجا کے لیے دو ہزار روپے چندہ کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر اس نے فائرنگ کر دی۔ اس نے یہ ہتھیار اپنے رشتہ دار بنٹی (ساکن علی گڑھ، یوپی) سے تقریباً دو ماہ قبل خریدا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande