تاوان کے لیے بچے کا اغوا اور قتل، تصادم میں ملزم زخمی
بریلی، 18 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے بریلی ضلع کے فتح گنج ویسٹ تھانہ علاقے میں 10 سالہ لڑکے کے اغوا اور قتل کا ملزم پولیس تصادم میں زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس پی رورل مکیش مشرا نے پیر کو بتایا کہ ٹیٹولی گاوں میں رہنے وال
Child kidnapped & murdered for ransom, accused injured in encounter


بریلی، 18 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے بریلی ضلع کے فتح گنج ویسٹ تھانہ علاقے میں 10 سالہ لڑکے کے اغوا اور قتل کا ملزم پولیس تصادم میں زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایس پی رورل مکیش مشرا نے پیر کو بتایا کہ ٹیٹولی گاوں میں رہنے والے سخاوت نے 17 اگست کی رات تقریباً 10:30 بجے فتح گنج ویسٹ پولیس اسٹیشن میں اپنے دس سالہ بیٹے آہل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اسی دوران انہیں ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور سی سی ٹی وی کی تحقیقات میں بچے کے اغوا کیس میں وسیم ولد نفیس کا نام سامنے آیا۔ پولیس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم مقتول بچے کے والد کا حقیقی بھتیجا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے آہل کو لالچ دے کر اغوا کیا اور تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا۔ تاوان نہ ملنے اور پکڑے جانے کے خوف سے اس نے آہل کا گلا بلیڈ سے کاٹ کر قتل کر دیا اور لاش وکرم پور تھانہ شاہی گاوں کے جنگل کے قریب تل کے کھیت میں چھپا دی۔ اسکی نشاندہی پر پولیس نے لاش برآمد کرلی۔

ایس پی دیہات نے بتایا کہ جب پولیس ٹیم ملزم سے قتل کا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے گئی تو اس نے اپنے بیگ میں رکھا پستول نکال کر پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم وسیم کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور وہ نیچے گر کر زخمی ہوگیا۔ اسے سی ایچ سی بھیج دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں استعمال ہونے والا بلیڈ، موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ جاں بحق لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande