بیجاپور، 18 اگست (ہ س)۔ نکسلیوں نے پیر کی صبح چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ ضلع بیجاپور کے بھوپالپٹنم کے الور علاقے کے جنگلات میں ایک آئی ای ڈی دھماکہ کیا، جس میں ایک ڈی آر جی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ) جوان شہید ہوگیا۔ جوان کی شناخت دنیش ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔
دھماکے میں تین جوان زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج بھوپالپٹنم ہیلتھ سنٹر میں چل رہا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بیجاپور پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد