جے پی نڈا کا اعلان : سی پی رادھا کرشنن ہوں گے این ڈی اے کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار
نئی دہلی 17 اگست (ہ س )۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے اتوار کو اعلان کیا کہ مہاراشٹرا کے گورنر سی پی رادھا کرشنن حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ یہ اعلان بی جے پی پارلیمانی بورڈ ک
جے پی نڈا کا اعلان : سی پی رادھا کرشنن ہوں گے این ڈی اے کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار


نئی دہلی 17 اگست (ہ س )۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے اتوار کو اعلان کیا کہ مہاراشٹرا کے گورنر سی پی رادھا کرشنن حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔

یہ اعلان بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے فوراً بعد کیا گیا جو نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

نائب صدر کا عہدہ 21 جولائی کو جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ کے بعد خالی ہوا، جنہوں نے اپنے فیصلے کے لیے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیا تھا۔ ان کی میعاد اگست 2027 میں ختم ہونی تھی، لیکن انہوں نے صحت کا حوالہ دیکر فوری استعفی دے دیا تھا۔

نائب صدر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ صدر دروپدی مرمو کو اپنے استعفیٰ کے خط میں، انہوں نے لکھا، صحت کو ترجیح دینے اور طبی مشورے کی پابندی کرنے کے لیے، میں آئین کے آرٹیکل 67(اے) کے مطابق فوری طور پر، بھارت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

سی پی رادھا کرشنن اس وقت مہاراشٹر کے گورنر ہیں۔ اس سے قبل وہ جھارکھنڈ کے لیفٹیننٹ گورنر بھی رہ چکے ہیں اور دو بار لوک سبھا کے رکن بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ تمل ناڈو کے بی جے پی کے ریاستی صدر بھی تھے۔ وہ دو مرتبہ کوئمبٹور حلقے سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہو چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande