نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 79ویں یوم آزادی 2025 کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قومی پرچم لہرایا۔ قبل ازیں انہوں نے راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم کو لال قلعہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد انہوں نے قومی ترانے کے ساتھ سلامی لی۔
لال قلعہ سے پرچم کشائی اور قوم سے خطاب کرنے کی روایت آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کے دور سے چلی آ رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل 12 سال تک قوم سے خطاب کرنے والے دوسرے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن