پنجاب کانگریس نے نوجوت کور سدھو کو پرائمری رکنیت سے معطل کر دیا
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی نے لیڈر ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ یہ حکم پارٹی صدر امریندر سنگھ راجا وڈنگ نے جاری کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ
punjab-congress-navjot-kaur-si


نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی نے لیڈر ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ یہ حکم پارٹی صدر امریندر سنگھ راجا وڈنگ نے جاری کیا ہے۔

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کو تادیبی وجوہات کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔ یہ حکم 8 دسمبر 2025 کا ہے اور اسے چنڈی گڑھ میں واقع پنجاب کانگریس ہیڈکوارٹر سے جاری کیا گیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کے ایک حالیہ بیان نے سیاسی تنازعہ کو جنم دیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاتھا نوجوت سنگھ سدھو کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے پارٹی کو دینے کے لیےہمارے پاس 500 کروڑ روپے نہیں ہیں۔ اس بیان کے بعد پارٹی قیادت کے ذریعہ سخت موقف اپنایا گیا۔

فی الحال کانگریس کی طرف سے معطلی کی تفصیلی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande