
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان نے چینی حکام سے یقین دہانی مانگی ہے کہ وہ ہندوستانی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جا ئے گا اور نہ ہی من مانی طور پر انہیں روکا یا پریشان کیا جائے گا۔ ہندوستان کی طرف سے یہ بیان اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسافر کو روکے جانے کے سلسلے میں سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات آہستہ آہستہمثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم اسے اسی سمت میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہشنگھائی ہوائی اڈے پر پیش آئے حالیہ واقعے کی روشنی میں، ہم توقع کرتے ہیں کہ چینی حکام یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ چینی ہوائی اڈوں سے گزرنے والے کسی بھی ہندوستانی شہری کو خاص طور پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا، نہ ہی انہیں من مانی طور پرروکا جائ گا یا ہراساں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی چینی فریق بین الاقوامی ہوائی سفر سے متعلق قوانین کی پابندی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ چین کا سفر کرتے وقت احتیاط برتیں۔ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا اور ہم اس میں کوئی مداخلت نہیں چاہتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات بتدریج مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں اور ہم اسی سمت میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد