۔ شلپا اور شوہر راج کندرا نے سنت پریمانند کے ساتھ نجی گفتگو میں گردہ عطیہ کرنے کی تجویز پیش کی
متھرا، 14 اگست (ہ س)۔ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ جمعرات کی صبح سنت پریمانند سے ایک نجی گفتگو میں ان کا آشیرواد لینے پہنچیں جہاں راج کندرا نے اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کی تجویز دی۔ پریمانند جی مہاراج نے انکار کر دیا اور کہا کہ سانسوں کی تعداد جو لکھی گئی ہے، وہ کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہپریمانند کا بازار ہے، اس میں سنتوں کے وچن جتنے لوٹ سکتے ہو، لوٹ لو۔
شلپا شیٹی اور راج کندرا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے عقیدت مندوں اور مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔ مندر کے احاطے میں موجود لوگوں میں جوش و خروش کا ماحول دیکھا گیا۔ لوگوں نے اداکارہ کا پرتپاک استقبال کیا اور تصاویر لینے کی ہوڑ مچ گئی۔
اداکارہ شلپا شیٹی اور صنعت کار راج کندرا جمعرات کی صبح 6:30 بجے سنت پریمانند سے آشیرواد لینے شریرادھا کیلی کنج پہنچے۔ سنت پریمانند نے کہا کہ زندگی بھی ایک اداکاری ہے، کوئی شوہر کے طور پر کام کر رہا ہے، کوئی بیوی کے طور پر، کوئی ماں یا باپ کے طور پر۔ ہمیں اداکاری کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنی ہے۔ لیکن، ہم اپنی زندگی کس کے لیے گزاریں، یہ سب سے بڑا سوال ہے۔ ہمیں اس کا حل چاہیے۔ ہم اپنے لطف اور سہولت کے لیے پیسہ کماتے ہیں۔ سہولت ہماری زندگی کے لیے ہے، پھر سوال یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کس کے لیے گزاریں؟
شلپا شیٹی نے پوچھا کہ آپ ہمیں بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے، تو سنت پریمانند نے کہا کہ ایک کاو¿نٹر لیں اور اس میں دس ہزار نام 24 گھنٹے میں جپ لیجئے۔ میرے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں، ہر درد باہر ہے۔ لیکن اندر جو خوشی ہے، اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ موت کا ذرہ برابر بھی خوف نہیں ہے۔جوڑے نے پوچھا کہ ابھی ہم خوش ہیں، آگے کیا ہوگا؟ کیا الگ خوشی ہے؟ سنت پریمانند نے کہا کہ یہ خوشی عارضی ہے، موت آنے والی ہے۔ یہی لاعلم کا حال ہے کہ ہم اگلے قدم کے بارے میں نہیں سوچتے۔
راج کندرا نے کہا کہ میں گزشتہ دو برسوں سے آپ کو انسٹاگرام پر فالو کر رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ کے گردے فیل ہو گئے ہیں، آج میں آپ کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں، لیکن سنت پریمانند نے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ صحت مند رہیں۔ میں بھگوان کی کرپا سے صحت مند ہوں۔ میں اس وقت تک رہوں گا جب تک وہ مجھے نہ بلائے۔ ہم آپ کی خیر خواہی قبول کرتے ہیں۔ آپ نام جپ کرتے رہو۔
ہندوستھا سماچا
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد