میئر نے تمام کارپوریشن ملازمین، افسران اور بچوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی
دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے جمعرات کو سوک سینٹر کے احاطے میں 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی اور تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر میئر نے کارپوریشن کے افسران اور ملازمین سے دیانتداری کا حلف بھی لیا
Mayor wishes Happy Independence Day


دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے جمعرات کو سوک سینٹر کے احاطے میں 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی اور تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر میئر نے کارپوریشن کے افسران اور ملازمین سے دیانتداری کا حلف بھی لیا۔

اس دوران کارپوریشن ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں طلبہ کی جانب سے حب الوطنی کے گیتوں پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میئر راجہ اقبال سنگھ نے تمام افسران اور ملازمین کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے طلبا کے حب الوطنی پر مبنی رقص کی پیشکش کی تعریف کی۔

سنگھ نے کہا کہ کارپوریشن اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی طرف سے پیش کیے جانے والے ثقافتی پروگرام یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ اسکول کے طلبا سے کم نہیں ہیں۔ کارپوریشن اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ گیر ترقی بھی ہورہی ہے۔

میئر نے کہا کہ آج ہم کھلی فضا میں سانس لے سکتے ہیں اور آزادانہ طور پر کہیں بھی گھوم سکتے ہیں لیکن 1947 سے پہلے بہت سی پابندیاں تھیں۔ ہمارے مجاہدین آزادی نے اس آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہمیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2014 میں یوم آزادی کے موقع پر سوچھ بھارت ابھیان شروع کیا تھا اور اسے ایک عوامی تحریک بنا دیا۔ اس سے شہریوں میں صفائی کے حوالے سے ایک نیا شعور پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اب دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں یکم اگست سے 31 اگست تک دہلی کو کوڑے سے آزادی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ دہلی کو صاف ستھرا شہر بنایا جا سکے۔ اس مہم میں شہریوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرپرسن ستیہ شرما، کارپوریشن کمشنر اشونی کمار، کارپوریشن کے سینئر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande