ٹیچر قتل کیس میں خاتون ٹیچر سمیت شوہر گرفتار، شوٹر کی تلاش تیز
دربھنگہ، 30 اگست (ہ س)۔ ساکت پور تھانہ علاقہ کے مادھ پور ٹولہ سون پور پرائمری اسکول کے ڈپٹی انچارج ہیڈ ماسٹر اور بی ایل او راجیش کمار ٹھاکر کے قتل کیس میں پولیس نے کارروائی تیز کردی ہے۔ متوفی کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے آج خاتون ٹیچر رکمنی کماری
ٹیچر قتل کیس میں خاتون ٹیچر سمیت شوہر گرفتار، شوٹر کی تلاش تیز


دربھنگہ، 30 اگست (ہ س)۔

ساکت پور تھانہ علاقہ کے مادھ پور ٹولہ سون پور پرائمری اسکول کے ڈپٹی انچارج ہیڈ ماسٹر اور بی ایل او راجیش کمار ٹھاکر کے قتل کیس میں پولیس نے کارروائی تیز کردی ہے۔ متوفی کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے آج خاتون ٹیچر رکمنی کماری اور اس کے شوہر ابھیلاش کمار کو گرفتار کرلیا۔

مقتول کے بھائی مکیش کمار ٹھاکر نے دونوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ بتایا گیا کہ راجیش کمار کا رکمنی کماری سے عشق تھا اور اسی جھگڑے کی وجہ سے قتل کی سازش رچی گئی۔

ساکت پور تھانہ صدر اروند کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی واقعے کو انجام دینے والے شوٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سنسنی خیز واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande